Home
Repository Search
Listing
Academics - Research coordination office
R-RC -Acad
Admin-Research Repository
Engineering and Computer Science
Computer Science
Engineering
Mathematics
Languages
Arabic
Chinese
English
French
Persian
Urdu
German
Korean
Management Sciences
Economics
Governance and Public Policy
Management Sciences
Management Sciences Rawalpindi Campus
ORIC
Oric-Research
Social Sciences
Education
International Relations
Islamic thought & Culture
Media and Communication Studies
Pakistan Studies
Peace and Conflict Studies
Psychology
Content Details
Back to Department Listing
Title
مقا لے کا دا ئرہ کار
Author(s)
Fouzia Aslam
Abstract
میں نے اپنے مقا لے کو چھےابواب میں تقسیم کیا ہے جن کی تفصیل یہ ہے:- پہلا باب افسا نے میں اسلوب اور تکنیک کی اہمیت کے بارے میں ہے ۔ اس باب کے آغاز میں افسا نے کی فنی مبا دیا ت کا جا ئز ہ لیا گیا ہے ۔ اس صنف نے مغر ب میں جنم لیا ۔ اس لیے اس کے اصول بھی وہیں مر تب کیے گئے لیکن اس صنف کی اردو میں آمد تک ہیئت کے اعتبار سے کئی تبد یلیاں آئیں ۔ اسلوب اور تکنیک کے کئی تجر بات ہو ئے ۔ اس باب میں ان باتوں کا جا ئزہ لیا گیا ہے ۔ علا وہ ازیں تکنیک اور اسلو ب کے فنی مسا ئل پر بحث کی گئی ہے اور مغر ب میں افسا نہ نگاری کی روایت اور اس رو ایت کی بد لتی ہو ئی صورتوں کو مو ضوع بنا یا گیا ہے۔ دوسرے باب کا تعلق اردو افسا نے کے دورِ اولین سے ہے ۔ پر یم چند اور سجاد حیدر یلدرم ہمارے دو ایسے افسا نہ نگار ہیں جنہوں نے اپنی حیات ہی میں دبستان کی شکل اختیار کر لی تھی ۔ اس طرح افسا نوی نثر میں حققیت نگاری اور روما نو یت کو ارتقا کر نے کا مو قع ملا ۔ اسی باب میں سجاد ظہیر اور ڈاکٹر رشید جہاں کے مجمو عے "انگارے" کا بھی تنقیدی اور تجز یا تی مطالعہ کیا گیا ہے ۔ اس مجموعے پر مغر ب کی جدید تحر یکوں کے اثرا ت ہیں ۔ اس طرح رو ما نیت اور حقیقت نگاری کے علا وہ جدید یت کی مغر بی روا یت کا جائزہ لیا گیا ہے۔ تیسرے با ب میں اردو افسا نے کو تر قی پسند تحریک کے ساتھ اور حقیقت نگا ری کی مقبولیت کے محر کات کے ساتھ سمجھنے کی کو شش کی گئی ہے ۔ یہ ارد و افسا نے کا زریں دور ہے۔ جب سعادت حسن منٹو، کر شن چندر ، غلام عباس ، عصمت چغتا ئی ، احمد ندیم قاسمی ، راجندر سنگھ بیدی جیسے اہم افسا نہ نگار سا منے آئے جن کی مقبولیت میں آج بھی کو ئی کمی واقع نہیں ہو ئی۔ تر قی پسند تحریک ایک واضح منشور کے ساتھ شروع ہو ئی تھی ۔ اس منشور کا تقا ضا تھا کہ جو کچھ لکھا جا ئے وہ حقیقت نگاری کے پیرا ئے میں ہو ۔ یہی وجہ ہے کہ اس عہد میں حقیقت نگا ری کو خوب مقبو لیت حاصل ہو ئی۔ لیکن حقیقت نگاری میں بھی ہر بڑے افسا نہ نگار نے اپنا انفرادی رنگ پیدا کیا ۔ اس باب میں جہاں ایک طرف حقیقت نگا ری کی مقبولیت کے اسبا ب کا جا ئزہ لیا گیاہے وہاں اہم افسا نہ نگا ری کی انفرادی خصوصیات کا بھی تجز یہ کیا گیا ہے ۔ چو تھا باب تر قی پسند عہد۔ اردو افسا نے پر مغر ب کے نفسیا تی و تکنیکی اثرا ت کے مو ضوع پر ہے ۔ تر قی پسند عہد میں اگر چہ حقیقت نگاری کو مقبو لیت حاصل ہو ئی مگر سما جی شعور کے سا تھ ساتھ ایک حلقہ ایسا بھی تھا جس نے مغر بی تحریکوں اور نظر یات سے کسبِ فیض کا سلسلہ جا ری رکھا ۔ خاص طور پر علمِ نفسیات کے اثرا ت بعض افسا نہ نگاروں پر بہت نما یاں دیکھے جا سکتے ہیں ۔ اس باب میں مغرب کے نفسیا تی و تکنیکی اثرا ت کا مجمو عی جا ئزہ لینے کے سا تھ ساتھ افسا نہ نگاروں کے انفرا دی مطا لعے بھی شامل ہیں ۔ پا نچواں باب "آزادی کے بعد اردو افسا نہ" کے مو ضوع پر ہے ۔ تقسیم ہند کے بعد افسا دات کے مو ضوع پر بہت لکھا گیا ۔ یہ المیہ جس نے انسا نیت کے اخلا قی رو یوں کی دھجیا ں اڑادی تھیں اپنے ساتھ کئی کہا نیاں لے کر آیا ۔ اس عہد میں افسا نہ نگاروں کے رویے اور طر یقہ اظہار کی جو صو رتیں سا منے آئیں۔ ان کا مطا لعہ کر تے ہو ئے یہ سمجھنے کی کو شش کی گئی ہے کہ فسا دات کے زمانے میں معیاری افسا نہ تعداد میں کیوں کم ہے ۔ علاوہ ازیں فسا دات کے بعد ہجر ت کے کر ب اور رو ما نو یت کا بھی تنقیدی جا ئزہ لیا گیا ہے ۔ ہمارے ہاں سا ٹھ کی دہا ئی میں جدید افسا نے کا آغاز ہوا اسی باب میں ساٹھ اور ستر کی دہا ئی میں جدید افسا نے کے محر کات کا بھی جا ئزہ لیا گیا ہے ۔ چھٹا با ب جدید افسا نے میں اسلوب اور تکنیک کے نئے تجر بات کے مجمو عی جا ئزے اور انفرا دی مطا لعوں پر مشتمل ہے۔ اس باب میں نئے افسا نے کے فکری پس منظر ، علا متی نظام اور اس کے فنی لوا زم، اسلوب اور تکنیک کی سطح پر وقوع پذ یر ہو نے والی تبدیلیوں ، ابلاغ کے مسا ئل ، نئے زاویہ نظر کی آمد اور علا متی افسا نے کی مقبولیت کے محر کات کو تفصیل سے جاننے کی کو شش کی گئی ہے ۔ سا ٹھ کے بعد ابھر نے والے افسا نہ نگاروں میں بے شمار نام ایسے ہیں جو اپنا انفرا دی رنگ رکھتے ہیں اس با ب میں منتخب جدید افسانہ نگاروں کی تکنیک اور اسلوب کو پیش ِ نظر رکھتے ہو ئے ان کی انفرا دیت کو سمجھنے کی کو شش کی گئی ہے
Type
Thesis/Dissertation PhD
Faculty
Languages
Department
Urdu
Language
Urdu
Publication Date
Subject
Publisher
Contributor(s)
Format
Identifier
Source
Relation
Coverage
Rights
Category
Description
Attachment
Name
Timestamp
Action
5a6cdcadf1.pdf
2018-11-08 09:36:43
Download