Home
Repository Search
Listing
Academics - Research coordination office
R-RC -Acad
Admin-Research Repository
Engineering and Computer Science
Computer Science
Engineering
Mathematics
Languages
Arabic
Chinese
English
French
Persian
Urdu
German
Korean
Management Sciences
Economics
Governance and Public Policy
Management Sciences
Management Sciences Rawalpindi Campus
ORIC
Oric-Research
Social Sciences
Education
International Relations
Islamic thought & Culture
Media and Communication Studies
Pakistan Studies
Peace and Conflict Studies
Psychology
Content Details
Back to Department Listing
Title
الأدب القصصي عند وداد معروف "دارسة تحليلية"
Author(s)
Insha Rani
Abstract
Abstract وداد معروف کی افسانہ نگاری (تجزیاتی مطالعہ) فنِ قصہ گوئی زمانہ قدیم سے ہی معاشرے کے مختلف پہلؤوں کو اجاگر کرنے میں ایک کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے، جوں جوں زمانے کی ڈوریاں طول پکڑتی گئیں، تقریری ادب کے ساتھ ساتھ تحریری ادب کا دائرہ وسیع ہوتا چلا گیا ، امتدادِ زمانہ کی انہی جولانیوں نے ادب کے اندر نئی جہتوں کو نہ صرف کتابی شکل سے روشناس کرایا بلکہ آدابِ عالم میں فن قصہ نویسی یا فنِ افسانہ نگاری کو ایک معاشرے کی مختصر انداز میں تصویر کشی میں ایک اہم صنف کی صورت میں بھی متعارف کروایا، عصر حاضر میں اس فن کی افادیت سے انکار کسی صورت ممکن نہیں، دور جدید کے عربی ادب میں اس فن کے شاہسواروں میں ایک تابناک نام وداد معروف کا بھی ہے، وداد معروف ایک مصری مصنفہ، افسانہ نگار، اور مصری مصنفین یونین کی ممبر ہیں.انھوں نے ایم-اے کی ڈگری ابلاغِ عامہ (ماس کمیونیکیشن ) میں قاہرہ یونیورسٹی سے حاصل کی. مصنفہ نے افسانوں کے 6 مجموعے تحریر کئے۔ جن میں کل(123)افسانے شامل ہیں، جبکہ ایک اور مجموعہ ضبط ِ تحریر میں آچکا ہے جو ابھی شائع نہیں ہوا۔ 1- ريشة من جناح العشق (دار الإسلام، مصر، 2014م)، يہ مجموعہ 16 افسانوں پر مشتمل ہے، جس کے صفحات کی کل تعداد 124 ہے۔ 2- كارت شحن (دار البشير، مصر، 2016م): يہ مجموعہ 13 افسانوں پر مشتمل ہے، جس کے صفحات کی کل تعداد 128ہے. 3- لكنني أنثى (دار النابغة، مصر، 2017م): يہ مجموعہ 17 افسانوں پر مشتمل ہے، جس کے صفحات کی کل تعداد 99 ہے. 4- همس الملائكة (دار النابغة، مصر، 2018م): يہ مجموعہ 22 افسانوں پر مشتمل ہے، جس کے صفحات کی کل تعداد 110ہے. 5- فستان فضي لامع (مطبعة نانسي، مصر، 2019م): يہ مجموعہ 29 افسانوں پر مشتمل ہے، جس کے صفحات کی کل تعداد 83 ہے. 6- مس كليوباترا (دار نشر أفاتار، 2021م): يہ مجموعہ 27 افسانوں پر مشتمل ہے، جس کے صفحات کی کل تعداد 108 ہے. اس کے علاوہ مصنفہ کے بہت سے مضامین، کہانیاں اور خطوط بھی شائع ہوچکے ہیں۔ ان کے افسانوں کے بارے میں بےشمار تنقیدی اور توصیفی مضامین شائع ہوکر زینتِ قرطاس بن چکے ہیں۔ ان افسانوں میں مصنفہ نے مجموعی طور پر معاشرتی مسائل پر نظر ثانی کی ہے۔ یہ موضوع وداد معروف کے فنِ افسانہ نگاری سے متعلق ہے، یہ مجوزہ تحقیق وداد معروف کے افسانوں کا تجزیاتی طور پر مطالعہ کا موقع فراہم کرے گی۔ اس تحقیق میں تعارف، تمہيد، دو ابواب اور خاتمہ شامل ہیں۔ تعارف تمہيد: وداد معروف: حالاتِ زندگی اور ادبی کام ، بنیادی طور پر دو اجزاء پر مشتمل ہے: پہلا جز: وداد معروف: حالاتِ زندگی اور تعلیم و تربیت۔ دوسرا جز: وداد معروف کی ادبی کاوشیں۔ پہلا باب: مجموعہ (لیکن میں ایک خاتون ہوں) کا تعارف اوربعض افسانوں کا تجزیاتی مطالعہ یہ باب تین فصلوں پر مشتمل ہے: پہلى فصل: مجموعہ لكنني أنثى (لیکن میں ایک خاتون ہوں) کا تجزیاتی مطالعہ۔ دوسرى فصل: مجموعہ لكنني أنثى (لیکن میں ایک خاتون ہوں) کے موضوعات۔ تیسرى فصل: مجموعہ لكنني أنثى (لیکن میں ایک خاتون ہوں) میں افکار وخیالات۔ دوسرا باب: مجموعہ (چمکدار چاندی کا لباس) کا تعارف اوربعض افسانوں کا تجزیاتی مطالعہ یہ باب تین فصلوں پر مشتمل ہے: پہلى فصل: مجموعہ فستان فضي لامع (چمکدار چاندی کا لباس) کا تجزیاتی مطالعہ۔ دوسرى فصل: مجموعہ فستان فضي لامع (چمکدار چاندی کا لباس) کے موضوعات۔ تیسرى فصل: مجموعہ فستان فضي لامع (چمکدار چاندی کا لباس) میں افکار وخیالات۔ خاتمہ: اس میں تحقیق کا خلاصہ، انتہائی اہم نتائج، سفارشات اور تجاویز اور فہرستیں شامل ہیں۔
Type
Thesis/Dissertation MS
Faculty
Languages
Department
Arabic
Language
Arabic
Publication Date
2023-06-15
Subject
Arabic
Publisher
NUML
Contributor(s)
Insha Rani
Format
Identifier
Source
Relation
Coverage
Rights
Category
Description
Attachment
Name
Timestamp
Action
c1edb188fa.pdf
2023-06-20 09:20:49
Download